بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے بھی کرس گیل کے ساتھ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کیلئے پاکستان آنے کے اعلان پر آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ڈینس فریڈ مین نے ٹوئٹر پر کرس گیل کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر

آسٹریلوی حکومت مجھے ابھی اجازت دے تو میں بھی آپ کے ساتھ پاکستان جانے کیلئے تیار ہوں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے تھے، اور پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا کہ وہ پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چمپئن تو آپ ہیں جبکہ شاداب خان بولے کہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان سے واپسی پر آئی سی سی کو اس معاملے کو ضرور دیکھنا چاہیے، آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھناچاہیے کہ کون سی ایسی بات ہے جو شیئر نہیں کرنا چاہتے۔مشتاق احمد نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے ہماری سیکیورٹی اچھی رہی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی گراؤنڈ میں جاتے ہوئے ڈرتا نہیں ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ سیزیز کسی اور ملک میں نہیں پاکستان میں ہی ہونی چاہیے، انگلینڈ کو آنا ہوگا اور اسے آنا بھی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…