جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

خط سے تاثر ملتا ہے کہ نادرا حکم دے رہا ہے،الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ پر نادرا سے کئی سوال پوچھ لئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا ہے کہ خط سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین نادرا کو جوابی خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ الیکشن کیلئے نئے طریقہ کار پر عمل درآمد الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ نادرا کے خط کے لہجے سے تاثر ملتا ہے کہ جیسے الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے، ایسا تاثر ملتا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے۔خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن سے آئی ووٹنگ کیلئے 2 اعشاریہ 4 ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا۔الیکشن کمیشن کا خط میں کہنا ہے کہ آئی ووٹنگ کے سابق منصوبے پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے، اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھیں تو اس کا ذمے دار کون ہے؟واضح رہے کہ نادرا نے لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ سے متعلق نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…