منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کسی کو اقتدار بھی بطور سزا ملتا ہے جس طرح عمران خان کو ملا،نواز شریف کے علاوہ پاکستان میں کوئی لیڈر نہیں، مریم نواز

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) بہاولپور ڈویژن کا تنظیمی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہواجس میں پارٹی کے تنظیمی امور اوراور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کے قائد محمد نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں احسن اقبال،مریم نواز،رانا ثنااللہ خان، اویس لغاری، سعود مجید، بلیغ الرحمن، خرم دستگیر، پرویز رشید،

ریاض پیرزادہ،چوہدری نور الحسن تنویر،عظمی زاہد بخاری،نزہت صادق سمیت تنظیمی عہدیداروں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی اجلاس میں بہاولپور سٹی کے سیکرٹری اطلاعات امجد شاہین کے انتقال پر دعائے مغفرت کرائی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماء مریم نواز نے کہا ظلم و زیادتی کے باوجود نوازشریف کے ولولے میں کمی نہیں آئی۔جیلیں برداشت کی پیشیاں برادشت کی۔میں نوازشریف پر اس لیے نہیں کہ وہ وہ میرے والدہیں میں ان کے بیانیے پر ایمان لائی ہوں۔چالیس سال سے نوازشریف کے علاوہ پاکستان میں کوئی لیڈر نہیں ہے۔نوازشریف چار نسلوں کے لیڈر ہیں۔نوازشریف حق اور سچ کے ساتھ ہیں۔مشرف دور میں بھی نوازشریف جیل میں رہے۔الحمد اللہ نوازشریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ظلم کو سہنا بھی ظلم ہے۔کسی کو اقتدار بھی بطور سزا ملتا ہے جس طرح آج عمران خان کو بطو رسزاملا ہے۔آج کوئی بھی عمران خان نہیں بننا چاہتا۔صحافیوں کی زبانیں بند کی جارہی ہیں۔الیکٹرانک مشینیں اپنی شکست کی خوف سے لانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔کیونکہ دشمن آپ کی طاقت کو پہچانتا ہے لیکن آپ اپنی طاقت کو نہیں پہچانتے۔اس حکومت کے دور میں مہنگائی،بیروزگاری،لاقانونیت اور انتقامی احتساب کے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔احسن اقبال نے کہا تمام ڈویژنل عہدیداروں کو 30دن کا وقت دیا ہے۔تمام ڈویژن تیس دن میں تنظیم سازی مکمل کریں۔

طبقے اور عمر کا لازمی خیال رکھیں۔35سال سے کم عمر افراد کو زیادہ نمائندگی دیں۔انتخابی تیاریاں شروع کردیں۔یہی تیاری ہمیں آنے والے وقت میں دھندلی روکنے میں مدد دے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ تمام ڈویژنل عہدیداروں کو 30دن کا وقت دیا ہے،تمام ڈویژن تیس دن میں تنظیم سازی مکمل کریں،طبقے اور عمر کا لازمی خیال

رکھیں،35سال سے کم عمر افراد کو زیادہ نمائندگی دیں،انتخابی تیاریاں شروع کردیں یہی تیاری ہمیں آنے والے وقت میں دھندلی روکنے میں مدد دے گی۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی آوازوں کو دبانے کی پوری کوشش کررہی ہے لیکن الحمد اللہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ اس جعلی احتساب سے ڈرنے والے ہیں،مسلم

لیگ(ن)چٹان کی طرح مضبوط ہے،مسلم لیگ(ن)کا ہر رکن اپنی لیڈرشپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی طرف جارہا تھالیکن سیاسی بنیادوں پر بنائے مقدمات ملک کو پیچھے لے گئے۔انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ ملک کے جو حالات ہیں وقت کی ضرورت ہے کہ پارٹی کو منظم کیا جائے،پارٹی عہدیدار پارٹی کو مضبوط

کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ رانا تنویر نے کہاکہ پارٹی کو بچانا اور منظم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بھرپور طریقے سے سرانجام دیں گے،یہ فاشسٹ حکومت ہے اس سے ملک نہیں چل سکتا،اللہ تعالی ہمیں نوازشریف کے مشن پر چلنے کی ہمت عطافرمائے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ نوازشریف 1985میں جب وزیراعلی

بنے تو انہوں نے پہلا دورہ بہاولپور کا کیا،ہماری خواہش ہے جب آپ واپس وطن آئیں تو پہلا دورہ بھی بہاولپور کا ہو۔۔اجلاس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے میٹنگ کے اغراض ومقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ قبل ازیں اجلاس سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…