بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں رواں سال گرمی کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ اتوار مکہ مکرمہ میں پارہ 50سینٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا گیا تھا ۔ یہ درجہ حرارت عالمی سطح پر ایک ریکارڈ ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں سعودی عرب میں بے انتہا گرمی پڑنا شروع ہو گئی تھی، عرب میڈیا کے مطابق کل جمعہ کے روز بھی سعودیہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نئی انتہا کو پہنچ گیا تھا۔ کل النعیریہ کے علاقے میں 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت نوٹ کیا گیا ، اس کے علاوہ بھی مشرقی ریجن کے متعدد شہروں میں کل تین بجے درجہ حرارت 50 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ، مکہ، ریاض، قصیم ، ینبع اور حدود شمالی میں بھی بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری کے لگ بھگ پہنچ گیا ہے۔آج بھی مشرقی ریجن میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے مطابق مدینہ اور ریاض ریجنز میں بے حد گرمی پڑے گی۔جبکہ مکہ مکرمہ، عسیر، جازان اور باحہ میں گرد و غبار کا طوفان اٹھے گا جس سے ڈرائیورز کو شدید پریشانی سامنا کرنا پڑے گا اور حدِ نگاہ محدود ہو جانے کی وجہ سے انہیں محتاط ڈرائیونگ کرنا ہوگی۔جازان اور عسیر میں کچھ مقامات پر بادل چھائے رہیں گے جو دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش برسانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں سارا دن تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ آج سب سے زیادہ گرمی حفر الباطن میں پڑے گی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت السود میں ہوگا۔ شدید گرم موسم کے پیش نظر سعودیہ کے مشہور ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے دو ماہ کے دوران مقامی اور تارکین افراد دوپہر کے وقت لمبے سفر سے گریز کریں۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگلے 60 روز کے دوران صحرائی علاقوں میں ناقابل برداشت گرمی ہو گی، جس سے انسانی صحت اور زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ان دو ماہ کے دوران صحرائی علاقوں اور ان سے گزرنے والی شاہراہوں پر گرد و غبار کے جھکڑ بھی چلیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…