کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )کاروباری ہفتے کے تیسرے روزامریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 48پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کے
مطابق کاربار کے اختتام پرڈالر 166روپے 87پیسے پر بند ہوا ہے۔خیال رہے کہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر23پیسے مہنگا ہو اجس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.95روپے سے بڑھ کر166.28روپے اور قیمت فروخت166.15روپے سے بڑھ کر166.38روپے پر جا پہنچی سی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.20روپے سے بڑھ کر166.60روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے بڑھ کر167روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 195روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت197روپے سے بڑھ کر198روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 227.30روپے سے بڑھ کر228.30روپے اور قیمت فروخت229.30روپے سے بڑھ کر230.30روپے پر جا پہنچی ۔