بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 15 افراد جاں بحق

datetime 27  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹائون میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائر بریگیڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹائون میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور رضا کار جائے حادثہ پہنچ گئے، تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ شہر بھر سے

فائر ٹینڈر طلب کرلئے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ کیمیکل فیکٹری میں معمول کے مطابق جمعہ کی صبح کام جاری تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق 15 سے 20 مزدور فیکٹری کے اندر کام کر رہے تھے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاہم دھواں بھرنے سے اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایاکہ مہران ٹائون کی فیکٹری میں جمعہ کی صبح 10 بجے آگ لگ گئی۔ فیکٹری کے تنگ راستوں کے باعث آگ بجھانے میں ریسکیو اہلکاروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں کو آگ بجھانے کے لیے بھیجا گیا تاہم صورتحال کی سنگینی کے باعث مزید 5 گاڑیاں بھجوائی گئیں۔ چیف فائر آفیسر نے بتایاکہ فیکٹری کی چھت کے راستے میں تالا لگا ہوا تھا جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی اور دوسری منزل پر پھنسنے والے مزدوروں کو باہر نکلنے یا چھت پر جانے کا راستہ نہیں ملا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایاکہ فیکٹری کے اندر متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں اور آگ کے بجائے فیکٹری کے اندر دھواں بھر جانے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی خدشہ ہے، اس لئے فیکٹری کی دیواریں گرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ فیکٹری سے اب تک 15 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اور تمام لاشیں جھلسی ہوئی ہیں، جب کہ دھویں کے باعث فیکٹری کے اندر جانا ممکن نہیں ہے۔مرنے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ امدادی کارروائی کے دوران فلاحی ادارے کا رضا کار بھی زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں مختلف اشیا کے بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل موجود تھا، آگ کیمیکل کے ڈرم میں لگی اور آگ پھیلتی گئی۔آگ کی شدت سے عمارت کے کچھ حصے گرنے لگ گئے ہیں، فائربریگیڈ کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران 2ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے ،ایک اہلکار فیکٹری کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا تاہم ابتدائی اندازوں کے مطابق کیمیکل کے آگ پکڑنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچیں، فیکٹری سے باہر نکلنے کا کوئی ایمرجنسی راستہ نہیں تھا۔ آگ لگنے کے بعد فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد پریشانی کے عالم میں عمارت کے باہر جمع ہوگئی۔پولیس کے مطابق فیکٹری کی تمام کھڑکیاں گرل لگاکر بند کی گئی تھیں، کمروں میں کھڑکیوں کے ساتھ سامان رکھ دیا گیا تھا تاکہ کوئی کھڑکی تک نہ آسکے، بظاہر ان اقدامات کا مقصد فیکٹری میں چوری کا روکنا معلوم ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…