جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان وادی پنج شیر میں داخل ہوگئے

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ٗ جینیوا (این این آئی )طالبان وادی پنج شیر میں داخل ہوگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے شمالی اتحاد کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ پر قبضے کا دعوی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے کہا کہ امید ہے پنج شیر میں لڑائی نہیں ہوگی، معاملہ بات چیت سے حل ہوجائیگا۔دوسری جانب سعودی عرب نے کہا

ہے کہ وہ افغانستان کے موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مملکت برادر ملک افغانستان میں جلد از جلد امن اور استحکام کی خوہاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کونسل میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ڈاکٹرعبدالعزیز الواصل نے جنیوا میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پرہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم افغانستان میں مسلسل بدلتی صورت حال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغانستان میں جلد امن بحال ہوگا اور ملک میں استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان عوام کی امنگوں اور ان کی باوقار زندگی کے لیے طالبان اور تمام افغان قوتیں سلامتی ،استحکام ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کام کریں گی اور افغان عوام کے مفادات کو آگے بڑھانے ، تشدد ترک کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مل کر کام کریں گی۔ڈاکٹرالواصل نے کہا کہ سعودی عرب افغانستان میں قیام امن کیلیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ انسانی حقوق کا تحفظ اورباہمی احترام کو فروغ ملے۔ سعودی عرب افغانستان میں کسی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے افغان عوام کو اپنی مرضی کے مطابق حکومت کی تشکیل کا پر زور حامی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…