پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عاصم سلیم باجوہ کا استعفی چینی سفیر بھی بول پڑے

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک کیلئے عاصم سلیم باوجوہ کی خدمات قابل تعریف، ان کی سربراہی میں سی پیک کے منصوبے تیزی سے پروان چڑھے، چینی سفیر کا عاصم سلیم باوجوہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین، نئے معاون خصوسی سی پیک خالد منصور کو بھی عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔ تفصیلات کےمطابق چینی سفیر نورنگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کو اعلی معیار کے ساتھ

آگے بڑھانے کے منتظر ہیں،چین عاصم سلیم باجوہ کی سی پیک کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعاون، دوستی اور مشترکہ کاوشیں قابل تقلید ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا امید ہے کہ خالد منصور کے ساتھ سی پیک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا اور سی پیک کے منصوبے تیزی سے تکمیل پائیں گے۔ یاد رہے کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کی سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔ یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ انشاء اللہ ہمیں ترقی یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…