اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

عبدالرزاق نے ندا ڈار سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار پر کیے جانے والے تبصرے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ساتھی کرکٹر ندا ڈار سے متعلق کیے جانے والا تبصرہ ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا تھا ۔عبدالرزاق نے ٹوئٹر پر جاری بیان

میں کہا کہ ان کی باتوں کو غلط انداز میں لیا گیا، ساتھی کرکٹر ندا ڈار سے متعلق کیے جانے والا تبصرہ ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا تھا، اس کا مقصد کسی کو ناراض کرنا نہیں تھا، الفاظ کا چناؤ اور انہیں پیش کرنے کا انداز غلط تھا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ میں نے ندا ڈار کو فون کرکے اپنا مؤقف واضح کردیا تھا، میرے دِل میں تمام خواتین کیلئے بے حد عزت ہے، خاص طور پر خواتین کرکٹرز کیلئے جنہوں نے کھیل کے شعبے میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔عبدالرزاق نے آخر میں ساتھی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ندا ہمارے ملک کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں، مجھے امید ہے وہ پاکستان کا نام یوں ہی روشن کرتی رہیں گی۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہوا تھا جس میں عبدالرزاق کرکٹر ندا ڈار سے متعلق میزبان کو کہہ رہے تھے کہ ا?پ ندا سے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں یہ اب لڑکی تو نہیں لگتیں۔ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…