جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ایف بی آر کو جیولرز ، پراپرٹی ڈیلرز کے ریکارڈ کی چھان بین کا اختیار مل گیا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) ایف بی آر کی خصوصی ٹیموں کو جیولرز اور بلڈرز کی آن لائن چھان بین کا اختیار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ایف بی آر کی خصوصی ٹیمیں ڈویلپرز ، بلڈرز اور جیولرز کے ریکارڈ کی مکمل آن لائن چھان بین کرسکیں گی، ڈی جی نان فنانشل بزنس پروفیشنز ایف بی آرکی طرف سے فی الحال اسلام آباد راولپنڈی میں بلڈرز ڈویلپرز

اور جیولرز کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلد نوٹسز جاری کئے جائیں گے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ جائدادوں کی خرید وفروخت کنندگان اور جائیداد کا ڈیٹا وریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے خصوصی چھاپامار ٹیموں کو مکمل آن لائن انسپکشن اور دستاویزی ریکارڈ کی چھان بین کا اختیار ہوگا۔ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ٹیکس دہندگان میں اضافے کے لیے ایف بی آر نے وزیر اعظم کے کی ہدایات پر عمل در آمد شروع کر دیاگیا۔ ریٹیل کی سطح پر ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کا اہم اقدام،ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلز سسٹم پر رواںماہ کے اختتام تک عمل درآمد شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے آر ٹی او کمشنر ایف بی آر قاضی افضل نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کی سب سے بڑی ٹائلز اور سینٹری مارکیٹ گلبہارکا سروے رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا،اربوں روپے کا کاروبار کرنے والی گلبہار ٹائلز مارکیٹ میں رواں ماہ پوائنٹ آف سیلز کی مشینوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کانظام شروع ہو جائے گا۔ قاضی افضل نے کہا کہ آر ٹی او 1 میں 48 پوائنٹ آف سیلز پر ٹیکس کی وصولی کے لیے مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔کمشنر ایف بی آرکا کہنا تھا کہ

رواں ماہ مارکیٹوں میں پوائنٹ آف سیلز کی تعداد میں دو سو فیصد اضافہ متوقع ہے،31 جولائی تک ریجنل ٹیکس آفس ون میں مارکیٹوں میں پوائنٹ آف سیلز بڑھ کر 150 تک پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹائلز ایسوی ایشن کے وفد نے ملاقات میں کچھ تحفظات بیان کیے ہیں بات چیت سے حل نکل آئے گا،نرسری اور منظور کالونی فرنیچر

مارکیٹ کا سروے مکمل ہوگیا ہے،نرسری اور منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ میں پوائنٹ اف سیلز کے لئے نوٹسز بھی جاری کرد ئیے گئے ہیں، ایف بی آر نے دونوں فرنیچر مارکیٹوں میں دکانداروں کو دس لاکھ روپے جرمانے کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔آرٹی او کمشنر نے مزید کہا کہ بیکریوں اور نمکو سینٹر زکا آر ٹی او 1 کے حدود میں

سروے مکمل کرلیا گیا ہے ،ہر سائز اور حجم کی بیکریوں اور نمکو سینٹرز کو پوائنٹ سیلز کے تحت رجسٹر ہونا پڑے گا، پوائنٹ آف سیلز میں رجسٹریشن کے لیے 400سے زائد نوٹسز جرمانے کے ساتھ جاری کردئیے ہیں، 31جولائی تک بڑی تعداد میں فرنیچر شو روم، بیکریوں ،نمکو سینٹر بھی پوائنٹ آف سیلز میں شامل ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…