بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

شیریں مزاری کا سیکیورٹی واپس لینے پر شدید احتجاج

datetime 11  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع ہو گیا، ذرائع کے مطابق متعدد وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس نے وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لی ہے،

اب تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سمیت 7 وفاقی وزراء سے اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزراء کی سیکیورٹی پر تعینات اضافی نفری واپس منگوا لی گئی ہے، وزراء کے پاس اسلام آباد پولیس کے صرف 2، 2 اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔ایک وزیر کے پاس سیکیورٹی پر مامور 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا ، متعدد وفاقی وزراء کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو دی گئی اضافی نفری میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شیریں مزاری اور پرویز خٹک سمیت متعدد وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں پروٹوکول کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سیکیورٹی واپس لینے پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا ہے،ا سکواڈ کی گاڑی تک نہ دی گئی اس کے باوجود سیکیورٹی کیوں کم کی گئی جبکہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی۔گذشتہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے غیر ضروری پروٹوکول اور سیکورٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…