جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والے ہندو جوڑے کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مذہب اسلام میں لڑکے اور لڑکی کی شادی میں دونوں کو اپنی رضا مندی اور پسند کا اختیار حاصل ہے،دیگر مذاہب میں رضا مندی کا اختیار دیا گیا ہے، دوسری جانب اب بھی ہمارے معاشرے میں کئی جگہوں پر یہ اختیار اولاد کو نہیں دیا گیا جو بڑے فیصلہ کرتے ہیں انہیں اس فیصلے پر سر تسلیم خم کرنا پڑتا ہے، چاہے انہیں یہ رشتہ پسند ہے یا نہیں۔

اسی وجہ سے کئی لڑکے لڑکیاں گھروں سے بھاگ کر شادیاں کر لیتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھی ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں لڑکا لڑکی اپنی مرضی سے شادی کرکے گھر سے بھاگتے ہیں لیکن ان کا رخ کہیں اور نہیں بلکہ پاکستا ن کی جانب ہوتا ہے لیکن جیسے ہی وہ پاکستانی بارڈر کراس کرنے والے ہوتے ہیں، انہیں بی ایس ایف کے اہلکار گرفتار کر لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا لڑکی دونوں کی عمریں 18 سال ہیں، لڑکے کا نام پرتا پرم ولد تیجارام ساکن سیڈوا جبکہ لڑکی کا نام سونی زوجہ بدھا رام ہے، ذرائع کے مطابق دونوں ہی شادی شدہ ہیں، دونوں کے قبضے سے دو موبائل فون ملے ہیں جو سم کے بغیر ہیں، بی ایس ایف نے انہیں دیپلہ چیک پوسٹ کے قریب گرفتار کیا جب وہ پاکستانی سرحد کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے، وہ دونوں پاکستان آنے کی کوشش کیوں کر رہے تھے اس بارے میں ابھی تک حقائق معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔ دوسری جانب سرگودھا میں ضلع کچہری عدالت سے پیشی سے واپس جانے والے کا راستہ روک کر مقدمہ بازی کی رنجش میں مسلح مخالفین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فرار ہو گئے پولیس نے اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے پانچ افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہ پور کے حسن وغیرہ

نے اپنے مخالف سجاد کو مقدمہ بازی کے تنازعہ پر ضلع کچہری عدالت پیشی سے واپس گھر جاتے ہوئے راستے میں روک کر اسلحہ کے زور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا اور فرار ہو گے پولیس نے جس وغیرہ پانچ افراد کے خلاف سجاد کو ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا جس میں مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…