بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

سوتیلی ماں نے 2معصوم بچوں کو کرنٹ لگا کرماردیا

datetime 28  جون‬‮  2021 |

لاہور( آن لائن ) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر کرنٹ لگاکر دو معصوم بچوں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 معصوم بچوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ رائیونڈ کے گاؤں بابلیانہ اوتارڈ میں پیش آیا، بچوں کو ان کی سوتیلی ماں نے کرنٹ لگا کر

مارا اور اپنا ایک سال کا بیٹا لے کر فرار ہو گئی، اْسے غصہ صرف اس بات کا تھا کہ باپ بچوں کو پڑھانا لکھانا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق 6 سالہ ابوذر اور 4 سالہ عمان شہزادی کی ماں کا انتقال ہوا تو باپ خرم شہزاد نے 6 ماہ بعد انیلہ سے دوسری شادی کرلی، باپ بچوں کو اسکول میں داخل کرانا چاہتا تھا لیکن سوتیلی ماں کو فکر تھی گھر کے کام کاج کی، تین چار دن میاں بیوی میں جھگڑا چلتا رہا، خرم گھر سے باہر گیا تو سوتیلی ماں انیلہ نے کمسن بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔پولیس کا بتانا ہیکہ انیلہ کی بھی خرم کے ساتھ دوسری شادی تھی، اس کا پہلے شوہر سے ایک سالہ بیٹا تھا، سوتیلے بچوں کو قتل کرنے کے بعد انیلہ اپنے بچے کو لے کر فرار ہوگئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…