کراچی (این این آئی) کورونا وائرس سے بچائو کیلئے دنیا بھر میں لگائی جانے والی ویکسین نے لوگوں اور بالخصوص امپورٹرز،ایکسپورٹرزاورصنعتکاروں کے فضائی سفر کو مخدوش بنادیا ہے ،مختلف ممالک نے ڈبلیو ایچ اوکی جانب سے منظور شدہ کرورونا ویکسین کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنی پسند کی ویکسین لگواکر اپنے
اپنے ملک میں آنے کی اجازت دی ہے جبکہ امریکا،یورپ،کینیڈا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے چائنا کی بنائی ہوئی ویکسین کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان سے بھی امریکا ،کینیڈا اور یورپی ممالک کا سفر کرنے والے تاجروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،پاکستان میں چائنا کی تیار کردہ ویکسین” سائنو فام “اور”سائنو ویک” لگائی جارہی ہیں جبکہ برطانوی تیارکردہ ویکسین” ایسٹروزینیکا”میں خون کے منجمد ہونے کی شکایات نے لوگ اس ویکسین کو لگوانے سے خوفزدہ ہوگئے ہیں جبکہ امریکا کی تیار کی گئی3 ویکسین” فائزر”،جانسن اینڈ جانسن اور ماڈرینا” پاکستان میں آسانی سے دستیاب نہیں تھیں تاہم چندروز قبل ویکسین فائزر پاکستان میں امپورٹ کی گئی ہے جو صرف مخصوص اور مہنگے ہسپتالوں میں ہی مہنگے داموں لگائی جارہی ہے لیکن جن لوگوں نے چائنا کی ویکسین” سائنو فام “اور”سائنو ویک” لگوالی ہے انہیں امریکا،یورپ،کینیڈا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا دورہ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور یہ ممالک ویزے بھی جاری نہیں کررہے۔اس حوالے سیسابق نائب صدر اور سابق ریجنل چیئرمین فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی عرفان یوسف نے بتایا کہ میں پاکستان کا ایک مستند بزنس مین
ہوں اور سینکڑوں مرتبہ بیرون ممالک کے تجارتی دورے کرچکا ہوں، میں نے3 مئی 2021 کو کوڈ 19 ویکسین لگوائی اور 31 مئی 2021 کی دوسری خوراک بھی لگوالی تھی،میں کینیڈین امیگریشن کی ان پالیسیوں سے آگاہ نہیں تھا کہ (سائینو ویک) کوویڈ۔19 ویکسین کینیڈا کے دورے کے لئے قابل قبول نہیں ہے اورکینیڈا امیگریشن حکام
آسٹرازنیکا ، موڈرننا ، فائزر (کوویڈ – 19 ویکسین) کو ہی تسلیم کررہے ہیں، حالانکہ مجھے کاروباری مقصد کے لئے آئندہ ماہ کینیڈا کا ضروری دورہ کرنا لیکن کینیڈین امیگریشن کی پابندیوں نے مجھے شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔حاجی عرفان یوسف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے کہا ہے کہ
براہ کرم کینیڈا کی وزارت سے نمٹیں اورامریکا، کینیڈا ،برطانیہ اور یورپ کے دوسرے ممالک کے سفر کے لئے (سائینو ویک) کوویڈ 19 ویکسین قبول کرنے کے سلسلے میں ان ممالک سے مفید بات چیت کی جائے۔حاجی عرفان یوسف نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ جو لوگ پہلے ہی (سائنوویک یا سائینو فام) کوویڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراک لے چکے ہیں تو کیا انہیں کسی دوسری ویکسین کا سرٹیفکیٹ یا خوراک لینا درست رہے گا۔