پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فرانس کے کھلاڑی کا زبردست اقدام مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی شراب کی بوتل ہٹادی

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے مسلم فٹبالر پال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل ہٹادی۔عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے یہ قدم رونالڈو کی جانب سے میڈیا سے بات چیت کے دوران سافٹ ڈرنک کی بوتل ہٹانے کے اگلے روز اٹھایا۔جرمنی کے خلاف میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے کے بعد میڈیا کے سامنے

آتے ہی سب سے پہلے انھوں نے سامنے سے بیئر کی بوتل ہٹادی، وہ ایک باعمل مسلمان ہیں۔خیال رہے اس سے قبل  پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی 2 بوتلیں ہٹا دیں جس کی وجہ سے کمپنی کو 4ارب ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تھاتفصیلات کے مطابق یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے چیک ریپبلک کے دارالحکومت بوداپسٹ میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا کر ایک سائیڈ پر کر دیں اور پانی کی بوتل اٹھا کر پرتگالی زبان میں بولے ایگوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو کوکا کولا کی بجائے پانی پینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیرمعمولی حد تک گر گئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پر چلی گئی۔ کوکا کولا کمپنی جو یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کو سپانسر کر رہی ہے،

نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر کسی کو اپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق اپنے لیے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ یوروز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے دوران پانی کے ساتھ ساتھ کوکا کولا اور کوکا کولا زیرو بھی پیش کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…