اسلام آباد(آن لائن، این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک سال کیلیے تیل ادھار پر دے گا جس میں 3 سال تک توسیع ہو سکے گی۔ پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار پر خام تیل کی فراہمی کیلیے بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا
ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک سال کیلیے تیل ادھار پر دے گا جس میں 3 سال تک توسیع ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کے اثرات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے ان شہریوں کو جن کے وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے، فیس کے بغیر توسیع کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے اس ضمن میں وزارتِ داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے الیکٹرونک خدمات کا آغاز کر دیا۔اس سہولت کے تحت سعودی عرب سے باہر زائرین اپنے غیر استعمال شدہ ویزے کی توسیع کرا سکیں گے۔پاکستان سمیت 20 ممالک کے جن شہریوں کے سعودی وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے وہ فیس کے بغیر ان میں توسیع کرا سکیں گے۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیرونِ ملک زائرین بغیر کسی فیس کے الیکٹرونک خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہی ہدایت کے مطابق ویزوں میں توسیع 31 جولائی تک کر دی جائے گی۔دوسری جانب خلیج کا سب سے بڑا بین الاقوامی زیتون میلہ سعودی عرب کے علاقے الجوف میں جاری ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا 14 واں میلہ
ہے جس میں زیتون کی مصنوعات کے 45 نمائشی اسٹال لگائے گئے ہیں۔ یہ میلہ سعودی عرب کے علاقے الجوف میں سکاکا شہرکے شہزادہ عبدالالہ ثقافتی مرکز میں منعقد کیا گیا ہے۔میلے میں ڈیڑھ لاکھ لیٹر زیتون کا تیل اور 50،000 کلوگرام زیتون کی نمائش کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میلے کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے۔ میلے کا افتتاح الجوف ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبد العزیز نے کیا۔ اس کی سرگرمیاں اگلے ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گی۔