جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

مہنگائی کا جن قابو نہ آ سکا، 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا

datetime 5  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.61 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے، سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 16.12 فیصد کی سطح پر آگئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ایک ہفتے میں بیس اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور سات اشیا کی قیمتوں

میں کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ چوبیس اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 2 روپے، لہسن9روپے، پیاز 1روپیہ فی کلو مہنگیہوئے، انڈے فی درجن 148 سے بڑھ کر 151 روپے کے ہو گئے، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بھی 1 روپیہ کا اضافہ ریکارڈ ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 3 پیسے کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا، گڑ اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے کی دوران ایل پی جی سلنڈر 246 روپے مہنگا ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن کی فی کلو قیمت میں 46 روپے کی کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے کے دوران کیلا فی درجن 14 روپے سستے ہوئے، دال مونگ کی فی کلو قیمت4، آٹے کا تھیلا 8 روپے سستا ہوا، دال چنا 20 پیسے اور دال ماش 30 پیسے فی کلو سستی ہوئی،چائے کی پتی،پٹرول، ماچس و دیگر کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ملک کی ضرورت سے 40 فیصد زیادہ اور کم از کم 25 فیصد مہنگے بجلی کے منصوبے لگائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ساہیوال میں دو ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا برآمد شدہ کوئلہ پر چلنے والا 1300 میگاواٹ کا منصوبہ ہے،اس کا خمیازہ ہماری معیشت اور بجلی کے صارفین بھگت رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…