بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا حصول بیرون ملک جانے اور آنیوالوں کی بڑی پریشانی ختم این سی او سی نے اہم فیصلے کی منظوری دیدی

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)این سی او سی نے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دیدی جس کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرپائیں گے۔این سی او سی کے مطابق جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز

لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا اور سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے آن لائن سسٹم سے ہوگا جب کہ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہوگی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری سے ملک میں ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ابھی تک ویکسین کی خریداری تقریبا ایک ارب ڈالر کے چوتھائی تک پہنچ چکی ہے، ویکسینز کے حصول کے لئے اگلے سال مزید بہت کچھ خرچ کرنا ہے ۔علاوہ ازیںملک بھر میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے جمعرات سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے ،این سی اوسی نے ویکسی نیشن کیلئے شہریوں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی،ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…