جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

خاتون کو 4 لاکھ 72 ہزار کی رقم واپس دلوا دی گئی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کو انصاف فراہم کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کو ”آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ“پروگرام میں ٹیلیفون پر مکان پر قبضے اور کرائے کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے شکایت درج کرنے والے خاتون کی چوبیس گھنٹے گزرنے سے پہلے داد رسی کر دی گئی، سی سی پی او لاہور نے کوئٹہ کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی کو

کرائے کے واجبات کی مد میں 4لاکھ72ہزار کا چیک دلوا دیاجبکہ کرائے دار نے عدالت میں دائر درخواست بھی واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹیلیفون پر عوام سے براہ راست رابطے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اتوار کے روز کوئٹہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے انہیں لاہور کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنے مکان پر ہونے والے قبضے اور کرائے کی مد میں واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ وزیر اعظم کے نوٹس لینے پر انتظامیہ نے فوری اقدامات شروع کئے اور چوبیس گھنٹے سے پہلے خاتون کی داد رسی کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے ڈیفنس میں بیوہ خاتون کے گھر کوپہلے ہی واگزار کروا دیا گیاتھا۔عمران اصغر نامی کرایہ دار کرائے کی مد میں واجبات نہیں ادا کر رہا تھا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے بقایا جات بھی دلوا دیئے اور گزشتہ روز سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے چار لاکھ 72 ہزار روپے واپس دلوا دیئے۔ بتایا گیا ہے کہ کرایہ دار نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست بھی واپس لے لی ہے۔ خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بقایا جات دلوانے پر وزیراعظم عمران خان، آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے عائشہ نامی خاتون نے فون کال پر کہا

کہ آپ کی عوام آپ سے بہت پیار کرتی ہے، میرا مسئلہ اتنا بڑا ہے کہ کہیں شنوائی نہیں ہوتی، میں بیوہ ہوں اور میری والدہ بھی بیوہ ہیں، کوئی میرا بہن بھائی نہیں ہے تین سال کا میرا بیٹا ہے، 65 سال کی ٹیچنگ کی کمائی سے میری والدہ نے سنگل سٹور کا گھر بنایا ہے، اس گھر کو 2019ء میں ہم نے کرائے پر دیا، وہ ایس ایس پی کا بھائی

تھا انہوں نے قبضہ کر لیا، شیخ عمر نے وہ قبضہ ہمیں دلوایا، لیکن میں اس وقت پانچ لاکھ کی مقروض ہو گئی، شیخ عمر نے کہا تھا کہ ان کا مسئلہ حل کروائیں لیکن ان کی ٹرانسفر ہو گئی، نئے سی سی پی او نے بھی ہدایت کی لیکن ایس ایس پی کے بھائی ہونے کے ناتے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو رہا، نتیجہ یہ نکلا کہ ٹینشن کی وجہ سے میری والدہ کینسر کی مریضہ ہو گئی ہیں اور میرے پاس کفن کے بھی پیسے نہیں ہیں،اس موقع پر خاتون رونے

لگ گئیں، میں قرضہ لے کر اپنی والدہ کا علاج کروا رہی ہوں، آپ مجھے بتائیں کہ میں بچے کو پالوں، لوگوں کے پیسے دو یا پھر قرض واپس کروں، کم از کم میرے پاس سوسائٹی سے دلوائیں۔ آپ کے نمائندوں کے پاس بھی گئی لیکن صرف رسوائی ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا سسٹم آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ گیا ہے، انصاف کمزور کو چاہیے ہوتا ہے، وزیراعظم نے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرا ئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…