منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

توانائی کی مساوات والا آئن سٹائن کا خط بھاری قیمت میں نیلام

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن (آن لائن)آئن سٹائن کے ہاتھ سے تحریر کردہ ایک نایاب خط 12 لاکھ ڈالر (یعنی 15 کروڑ روپے) میں نیلام ہوا ہے جس میں انہوں نے بطورِخاص انسانی تاریخ بدل دینے والی مشہور مساوات E mc^2 اپنے ہاتھوں سے تحریر کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوسٹن

کے ایک نیلام گھر آر ایر آکشن نے اس خط کو نیلام کیا ہے جو مشہور سائنسداں البرٹ آئن اسٹائن نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔ کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں موجود آئن اسٹائن پیپر پروجیکٹ اور یروشلم کی ہیبریو یونیورسٹی کے مطابق اس وقت دنیا میں صرف تین خط ایسے ہیں جن میں آئن اسٹائن کے ہاتھ سے لکھی مشہور مساوات دیکھی جاسکتی ہے۔یہ خط ایک خاندان کی ذاتی ملکیت میں تھا جو حال ہی میں منظرِ عام پر آیا ہے۔ نیلام گھر کا خیال تھا کہ یہ چار لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگا لیکن اب یہ اندازے سے تین گنا زائد قیمت پر فروخت ہوا ہے۔ آر آر آکشن کے نائب صدر بوبی لیونگسٹون نے کہا ہے کہ یہ خط تاریخی اور سائنسی لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے جس میں دنیا کی مشہور مساوات اس کے خالق کے ہاتھ سے لکھی ہے۔ توانائی برابر ہے کمیت ضرب روشنی کی رفتار کے مربع والی یہ مساوات طبعیات کی گرہیں کھولتی ہے اور ہماری فکر میں وسعت کی وجہ بنی ہے۔ اس ایک مساوات پر ماہرین نے مقالوں اور کتابوں کے ڈھیر لگادیئے ہیں۔یہ ایک صفحے کا خط ہے جسے آئن اسٹائن نے پولش امریکی سائنسداں، لڈوک سِلبرسٹائن کو لکھا تھا۔ سِلبرسٹائن آئن اسٹائن کا مشہور ناقد اور اس کے بعض نظریات کو چیلنج کرنے کی شہرت رکھتا ہے۔ پہلے یہ خط لِڈوک کی ملکیت تھا جس کی وفات کے بعد اہلِ خانہ نے اسے فروخت کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…