بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

قیادت کریں، آپ کے ساتھ ہیں،تحریک انصاف کےباغی اراکین اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

datetime 18  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان نے جہانگیر خان ترین سے کہا ہے کہ ترین گروپ کا لیبل تو لگ گیا ہے اب ہمیں اس کو آگے چلانا چاہیے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق دلچسپ امر ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے عشائیہ سب سے بڑے صوبے کے دارالحکومت لاہور میں ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے

جب 18 مئی ہے۔یاد رہے کہ جہانگیر خان ترین کے خلاف درج مقدمے میں عدالت نے ان کی گرفتاری کو 19 مئی تک روکا تھا۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نذیر چوہان نے یہ بات جہانگیر خان ترین کی جانب سے ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں جہانگیر ترین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہی۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق نذیر چوہان نے جہانگیر خان ترین سے کہا کہ اب ہمارے لیڈر آپ ہیں اور ہم آپ ہی کی محبت و خلوص کی خاطر اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب آپ کو فیصلے کرنے ہیں۔نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ملنا تھا وہ مل گیا، اب آپ قیادت کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ نذیر چوہان نے واضح طور پر کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ آخری وقت تک آپ کا مقدمہ لڑیں۔ذرائع کےمطابق سینئر سیاستدان راجہ ریاض نے اس موقع پر کہا کہ ایف آئی اے اور بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں سیاسی فیصلے بھی لینے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاملات ٹھیک ہونے کے بجائے خراب ہو رہے ہیں۔عشایے میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اب آئندہ مل کر کوئی لائحہ عمل بنائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی اچھی خاصی تعداد جہانگیر ترین کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شریک ہے۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کے لیے اب تک ایم این اے راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اسلم بھروانہ ترین ہاؤس میں موجود ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق عشائیے میں شرکت کے لیے عون چودھری، امین چودھری اور ایم پی اے نذیر چوہان بھی ترین ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ عشائیے میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مزید نئے اراکین بھی شرکت کر رہے ہیں۔جہانگیر ترین کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی عشائیہ دیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے عشائیے کے ذریعے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کیا ہے۔عشائیے کے بعد ہی جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…