اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

کروڑوں کا سونا، بانڈز اور ڈالرز سرمایہ کاروں کی چھان بین شروع

datetime 10  مئی‬‮  2021 |

لاہور(نیوز ایجنسیاں) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے سال2017سے سال 2020 تک کروڑوں روپے مالیت کا سونا،پرائز بانڈز اور ڈالرز خریدنے والے سرمایہ کار وں کی چھان بین شروع کردی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیمیں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تھرڈ پارٹی معلومات اکٹھی کریں گی، ایف بی آر

اس امر کا جائزہ لے گا کہ ڈالرز ،پرائز بانڈز اور سونا خریدنے والوں کے پاس سرمایہ کہاں سے آیا؟ گوشواروں میں سرمایہ کاری ظاہرنہ کرنے والوں کا بھی کڑا حساب ہوگا۔ڈالرز، پرائز بانڈز اور سونے کے غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز جاری کئے جائیں گے،ٹیکس نیٹ میں موجود ہونے کے باوجود سرمایہ کاری کی درست تفصیلات چھپانے والوں کو بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے ۔دوسری جانب 1500 اور100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ انداز ی 17 مئی کو ہوگی 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک،دوسراانعام دس لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام18500 روپے کے1696 انعامات ہوں گے جبکہ100روپے مالیت کے انعامی بانڈزی کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام سات لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعامـ2لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام ایک ہز ار روپے کے1199 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…