ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

سونے سے قبل قرآن مجید کی یہ چھوٹی سورۃ پڑھیں ، پھر کمال دیکھیں

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت انس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت فرماتے ہیں جو شخص روزانہ دو سو مرتبہ قل ھواللہ احد پڑھے تو اس کے پچاس سال کے گناہ اس کے نامہ اعمال سے مٹادیئے جاتے ہیں البتہ اس پر اگر قرض ہو تو وہ معاف نہیں ہوتا جب تک ادا نہ کرے یا صاحب حق معاف نہ کرے ۔ روزانہ دو سو مرتبہ سورہ اخلاص آپ پڑھ سکتے ہیں آپ کسی

بھی وقت پڑھ لیجئے چاہے رات کو جب سونے کے لئے جائیں تو پڑھ لیجئے یا آپ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں بس آپ نے دو سو مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھنا ہے اور اس کے اول آخر آپ نے درود ابراہیمی لازمی پڑھ لینا ہے درود شریف پڑھنے کےبعد سورہ اخلاص کو 200 مرتبہ پڑھ لیجئے ہم سب گناہ گار ہیں ۔ اور بے شک ہم گناہ گار ہے اور ہمارے لئے اس سے زیادہ کیا بات ہوگی کہ ہمارے پچاس سال کے گناہ مٹادیئے جائیں اور اس سے بڑھ کر ہمارے لئے کیا انعام ہوسکتا ہے ایک اور حدیث ہے حضرت انس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت فرماتے ہیں کہ جو شخص سوتے وقت دائیں کروٹ پر لیٹ کر سو مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھے تو قیامت کے دن اللہ اس سے فرمائیں گے اے میں بندے دائیں جانب سے جنت میں داخل ہوجا، یعنی آپ اس سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ چھوٹا ساکام ہے چھوٹا سا عمل ہے اور اس کی فضیلت و اجر بہت زیادہ ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ اے میرے بندے دائیں جانب سے جنت میں داخل ہو جا۔ ۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: سب جمع ہوجاؤ تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لائے اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ پڑھی اور ارشاد فرمایا یہ سورۃ ایک

تہائی یعنی تیسرا حصہ قرآن کے برابر ہے۔ ایک آدمی کو سورہ الاخلاص سے بہت محبت تھی اور اس محبت کی وجہ سے وہ اس سورت کو ہر نماز کی قراء ت کے اختتام پر پڑھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اس کی اس سورت سے محبت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل کر دیا۔ ایک اور

حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس صحابی کے متعلق جو امام تھے اور ہر نماز میں قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ضرور پڑھا کرتے تھے۔ اور جب ان سے اس کا سبب در یافت کیا گیا تو کہا: مجھے اس سورت سے بے حدمحبت ہے۔ فرمایا: اس شخص کو خبر دے دو کہ بے شک اللہ تعالیٰ

بھی اس شخص سے محبت کرتے ہیں۔ ایک اور حدیث میں ایک صحابی کا واقعہ آیا ہے کہ وہ ہمیشہ اور سورتوں کے ساتھ سورۂ اخلاص ہر رکعت میں ضرور پڑھا کرتے تھے،جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا: مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے تو اس پر

رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس سورت کی محبت ہی تم کو جنت میں داخل کردے گی۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو صدقِ دل سے قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا: اس شخص کے لیے جنت واجب ہو گئی۔ جو شخص دن میں دو سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، اس سے 50 سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں، الا یہ کہ اس پر کسی کا قرض ہو۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…