منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ووٹ کے ضیاع کی گنجائش نہیں،اراکین پورے اطمینان کیساتھ ووٹ ڈالیں،عمران خان کا سینیٹرز کو خصوصی پیغام

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں ہم کامیاب ہوں گے اور عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے، سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوگیا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں، اگلے دو سالوں میں ہماری پوری کوشش عوامی مفاد کی قانون سازی پر ہوگی، اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، انہیں مایوس نہیں

کریں گے،ایک پرانے نظام کو ختم کرکے نیا سسٹم لانے میں وقت لگتا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن پر مشاورت ہوئی جبکہ اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی کہ پہلے اور آئندہ بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،اس موقع پر وزیر اعظم نے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی اراکین حکومت کا اہم حصہ ہیں اور آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کے تحفظات بہت جلد دور کر دیے جائیں گے، آج کا انتخاب انتہائی اہم مرحلہ ہے،وزیر اعظم نے سینیٹ اراکین کو ہدایت کی کہ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں اور حکومتی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پہلے ڈھائی سال پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات پیش آئیں، امید ہے سینیٹ میں اکثریت کے بعد ہمارے لیے قانون سازی آسان ہوگی۔ پرانے نظام کی تبدیلی بغیر قانون سازی ممکن نہیں، اگلے دو سالوں میں ہماری پوری کوشش عوامی مفاد کی قانون سازی پر ہوگی۔ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ

مہنگائی سمیت مسائل سے آگاہ ہوں، ہم نے معیشت کو ٹریک پر کھڑا کر دیاہے۔معیشت کا ڈھانچہ ٹھیک نہ ہو تو وقتی ریلیف کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا،ہم ملک کو ایسا نظام دینا چاہتے ہیں جو دیرپا اور نتیجہ خیز ہو۔ایک پرانے نظام کو ختم کرکے نیا سسٹم لانے میں وقت لگتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ

اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، اتحادیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ ابھی بھی ہمارے سینیٹرز کے ساتھ رابطے کیے جارہے ہیں، ہم نے نظام کو شفاف بنانا ہے تاکہ کرپشن کی گنجائش نہ ہو، انشااللہ ایوان بالا میں ہم کامیاب ہوں گے۔ کل تمام سینیٹرز ہمارے امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے اپنی حاضری بروقت یقینی بنائیںجبکہ ظہرانے میں نو منتخب سینیٹرز کو ووٹ کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس ووٹ ضائع کر نے کی بالکل گنجائش نہیں ہے اس لئے سوچ سمجھ کر اور اطمینان کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…