ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کرنے والے شخص کو جرمانہ کر دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کرنے والے شخص پر جرمانہ عائد کر دیا۔وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان اور جسٹس عتیق شاہ پر متشمل بینچ نے کی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حبیب قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل حبیب قریشی ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمران خان اے این 35 بنوں سے دستبردار ہو چکے ہیں، ان کے مؤکل کے خلاف دائر کیس بدنیتی پر

مبنی ہے۔حبیب قریشی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا درخواست گزار اور ان کے وکیل عدالت میں پیش بھی نہیں ہو رہے۔عدالت نے عدم پیشی پر درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور درخواست گزار کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کی عدم پیشی پر فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ این اے 35 بنوں کے سابق امیدوار انعام اللہ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے کیس کر رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…