گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) زمینداروں کانجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کیخلاف احتجاج، احتجاج کے دوران ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈزاورمظاہرین میں جھگڑاہو گیا، جس پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے مشتعل مظاہرین پرفائرنگ کھول دی، اس فائرنگ کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے سوسائٹی میں توڑ پھوڑ اور دفتر پر پتھراؤ بھی کیا، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ سوسائٹی مالکان
نے جعل سازی سے زمینداروں کی اراضی اپنے نام منتقل کرا لی ہے۔ سکیورٹی اور مظاہرین کے درمیان لاٹھی چارج بھی ہوا ہے، گوجرانوالہ پولیس کی بھاری نفری نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر پہنچ گئی، آٹھ افراد شدید زخمی ہیں اور چھ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زمینداروں کے احتجاج پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے لاٹھی چارج کیا اور فائرنگ بھی کی۔ زخمی افراد کو سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔