بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، ایم کیو ایم کی وزیراعظم عمران خان کو بڑی یقین دہانی

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم صرف لینے والی سائیڈ پر نہیں اتحادی حکومت کو دینے کی پوزیشن میں ہیں۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوان نے آپ کو وقت

پر اعتماد دیا، اب اذپ وقت پر ایوان کو اعتماد دیں، اب یہ اعتماد قوم کو لوٹائیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا آپ سے نقد وعدہ ہے ادھار نہیں، اتحادی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے نظر آئے، اب آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے بھی نظر آنی چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، تبدیلی آپ کا صرف نعرہ نہیں بلکہ ارادہ بھی ہونا چاہیے۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مارچ خواب دیکھنے کا مہینہ ہے، آئیے مل کر خواب دیکھیں، آئیے تبدیلی کی طرف بڑھیں، جاگیردارانہ جمہوریت سے حقیقی جمہوریت کی طرف، سیکیورٹی اسٹیٹ سے فلاحی ریاست کی طرف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ایوان کو بتائیں کہ تبدیلی نعرہ نہیں وعدہ ہے، آئیں قوم کو بتائیں تبدیلی پورے ایوان کا وعدہ ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہمارے 100 کارکنان لاپتہ ہیں تو وزیر اعظم سے نہ پوچھوں؟ کسی اسلامی، جمہوری یا مہذب معاشرے میں لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر رہنے کے قابل نہیں، سندھ کا دوسرا بڑا شہر یونیورسٹی کے لیے ترس رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آپ کے ذریعے جمہوری پاکستان چاہتے ہیں، ہمارا کوئی وعدہ پائپ لائن میں نہیں، امید ہے آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…