بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

غیرحاضر رکن کیخلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جائیگا،وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو بطور پارٹی چیئرمین خط لکھ دیا، اہم ہدایات جاری

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو بطور پارٹی چیئرمین خط لکھ دیا۔خط میں ووٹ سے متعلق رولز کے بارے میں ارکان کو بتایا گیا ہے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 12بج کر 15منٹ کے بعد اسمبلی ہال اورچیمبر کے دروازے بند ہوجائیں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ 12بج کر 15منٹ

کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، پارٹی کی ہدایت کے مطابق تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بنانا ہوگی۔خط کے مطابق عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائیگی، پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پریہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیاجاسکتا ہے۔خط کے متن میں کہا گہا ہے کہ غیرحاضر رکن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو ہفتہ کی صبح ناشتے پر بھی مدعو کیا ہے ۔وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کو ناشتے پر مدعو کیا۔ذرائع کے مطابق ممبران کو صبح 10 بجے ناشتے پرمدعوکرلیا گیا اور تمام ممبران وزیر اعظم کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک ارکان کو کارروائی سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ تمام ممبران کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو بطور پارٹی چیئرمین خط لکھ دیا۔خط میں ووٹ سے متعلق رولز کے بارے میں ارکان کو بتایا گیا ہے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 12بج کر 15منٹ کے بعد اسمبلی ہال اورچیمبر کے دروازے بند ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…