بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

ٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ لسٹ میں 2 پاکستانی بھی شامل ہو گئے  

datetime 19  فروری‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ 100 نیکسٹ لسٹ کو جاری کردیا گیا جس میں دو پاکستانی نژاد افراد بھی شامل ہیں۔ٹائم میگزین ہر سال 100 بااثر شخصیات کی فہرست شامل کرنے سمیت پرسن آف دی ایئر اور ’کڈ آف دی ایئر‘ سمیت دیگر طرح کی فہرستیں جاری کرتا ہے۔ٹائم میگزین نے 100 نیکسٹ لسٹ کا آغاز 2020 میں کیا تھا اور اس سال

میگزین نے اس سلسلے کی دوسری فہرست جاری کی ہے جس میں دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ۔100 نیکسٹ لسٹ میں مجموعی طور پر 5 کیٹیگریز میں دنیا کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔میگزین نے آرٹسٹس، فینومس، لیڈرز، ایڈوکیٹس اور انوویٹرز‘ کی فہرست میں دنیا کے تمام خطوں کے 100 بہترین افراد کو شامل کیا ہے۔فہرست میں شامل دو پاکستانی نژاد میں سے سلمان طور کو’آرٹسٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔سلمان طور کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے، تاہم وہ امریکا میں مقیم ہیں اور وہ وہاں پر اپنے آرٹ کی نمائش بھی کر چکے ہیں۔سلمان طور پر پاکستان میں بھی اپنے فن اور آرٹ کی نمائش کر چکے ہیں اور ان کے آرٹ کی خاص بات ایشیائی ثقافت، تاریخ اور تہذیب کو سامنے لانا ہے۔میگزین نے ’انوویٹرز‘ کی فہرست میں ایک اور پاکستانی نڑاد خاتون لینیٰ خان کو بھی شامل کیا ہے جو اگرچہ برطانیہ میں پیدا ہوئیں، تاہم ان کے آبائو و اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔لینیٰ خان بھی اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور وہ متعدد کتابوں کی لکھاری اور قانونی ماہر ہیں۔100 نیکسٹ لسٹ میں ٹائم میگزین نے بھارتی نڑاد اور عرب نڑاد افراد سمیت افریقی نڑاد افراد کو بھی فہرست میں شامل کیا ہے۔رواں سال کی فہرست میں گلوکارہ دعا لیپا، ڈوجا کیٹ اور امریکا کے 46 ویں صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری میں نظم پڑھ کر شہرت حاصل کرنے والی لڑکی سمیت فن لینڈ کی خاتون وزیر اعظم اور نیوزی لینڈ کی ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر ممالک کے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹائم میگزین 100 نیکسٹ لسٹ کو ہر سال کی پہلی سہ ماہی میں شائع کرتا ہے جب کہ ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست کو ہر سال کے وسط میں شائع کرتا ہے۔ٹائم میگزین پرسن آف دی ایئر اور کڈ آف دی ایئر‘ کی لسٹ ہر سال کے اختتام کو شائع کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…