جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چین کی کرونا ویکسین کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑے ملک کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجاز ت دیدی

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )حکومت پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی جس کے بعد سپٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی، روزنامہ جنگ میں بلال عباسی کی شائع خبر کے مطابق سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی

اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے ڈرگ ایکٹ 1976سیکشن 7 کے تحت دی، پاکستانی کمپنی نے سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی، ڈریپ ذرائع کے مطابق کراچی کی فارما کمپنی سپٹنک فائیو کورونا ویکسین درآمد کریگی، فارماکمپنی کوسپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت 3ماہ کیلئے دی گئی۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری آبادی 22 کروڑ ہے جس میں سے 10 کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں ،چینی ویکسین کے بعد جسم درد، بخار معمول کی بات ہے،سائنو فارم اچھی اور قابل بھروسہ ویکسین ہے جس کی افادیت 86 سے 89 فیصد بتائی جاتی ہے جو اچھی شرح ہے،ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس کی بیماری سے بچائو میں مدد ملے گی،ویکسین کی رسائی اس ماہ کے آخر سے شروع ہوجائے گی، مارچ تک 70 لاکھ خوراکیں اور دوسری سہ ماہی میں بقیہ ایک کروڑ خوراکیں موصول ہوجائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ

وزیراعظم نے علامتی طور پر اسلام آباد کے ایک بڑے ہسپتال کے ڈاکٹر کو اپنے سامنے ویکسین لگوائی جس کے بعد ملک کے تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں وہاں کی قیادت کے سامنے اس مہم کا باقاعد آغاز ہوگیا ہے۔سائنو فارم کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ

یہ ایک اچھی اور قابِل بھروسہ ویکسین ہے جس کی افادیت 86 سے 89 فیصد بتائی جاتی ہے جو اچھی شرح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کو چین کے علاوہ مصر اور ہنگری میں بھی اجازت مل چکی ہے، متحدہ عرب امارات میں اس کا تحقیقی ٹرائل ہوا تو اس میں اس کی افادیت 86 فیصد بتائی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی، مناسب اور مفید ویکسین ہے جس سے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس کی بیماری سے بچا ئومیں مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…