پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل کی پاکستان سمیت درجن بھر مسلمان ممالک سے رابطے کی کوشش ، سعودی عرب کیا چاہتا ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) عن قریب خلیجی ریاست سعودی عرب اور سلطنت عمان بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کا اعلان کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونیوالی خبروں میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کے فیصلہ ساز حلقوں کے قریبی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراکش کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنا اگلا ملک سلطنت عمان ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پرغور کررہا ہے۔ امریکا میں جوبائیڈن کے اقتدار سنھبالنے سے قبل سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں میں شامل ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کی سیاسی مجلسوں میں تین ہفتے قبل الریاض میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات کی خبر لیک ہونے پر مایوسی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی چاہتا ہے کہ مزید کچھ ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں جس کے بعد سعودی عرب کیلیے اسرائیل کو تسلیم کرنے میں اور آسانی ہوجائے گی۔ریڈیو رپورٹ میںکہا گیا کہ سعودی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان پس پردہ بات چیت اور رابطے جاری ہیں۔ یہ رابطے اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ملکوں اور سعودی عرب کے درمیان بھی جاری ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بعض دوسرے مسلمان ملکوں جن میں پاکستان انڈونیشیا، نیجر، مالی، جیبوتی، موریتانیہ، جزائر المقر، برونائی، بنگلہ دیش اور مالدیپ جیسے ممالک سے بھی رابطے کرنے کی کوشش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…