لندن (این این آئی) برطانیہ نے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) رائو انوار پر پابندیاں عائد کر دیں۔برطانوی حکومت نے راؤ انوار پر سفری پابندی عائد کردی اور ان کے اثاثے بھی منجمد کردئیے۔برطانوی حکومت کے مطابق رائو انوار پر پابندیاں جعلی پولیس مقابلوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر عائد کی گئیں۔برطانوی
حکومت کے مطابق راو انوار مبینہ طور پر 190 سے زائد پولیس انکاؤنٹرز میں براہِ راست ملوث رہے، راؤ انوار ، نقیب اللہ محسود سمیت مبینہ طور پر 400 سے زائد افراد کی ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دار ہیں۔برطانیہ نے انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات پر دنیا بھر سے 65 افراد اور 3 کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔