لاہور( این این آئی) سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے 15ویں مرتبہ وفاقی وزارت کا قلمدان سنبھال کر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ۔رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد 1991ء میں نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیرصنعت ، وفاقی وزیر ثقافت ،1997ء میں ہی نواز شریف کے
دور حکومت میںوفاقی وزیر کھیل، وفاقی وزیر ثقافت، وفاقی وزیر سیاحت،وفاقی وزیر امور نوجوانان، وفاقی وزیر محنت،وفاقی وزیر افرادی قوت، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز،2002ء میں میر ظفر اللہ خان جمالی کی کابینہ میںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات،2004ء میں چوہدری شجاعت حسین کی کابینہ میںبھی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ،2006ء میں شوکت عزیز کے دور میں وفاقی وزیر ریلوے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ،2018ء میں وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میںپہلے وفاقی وزیر ریلوے بنے اور اب انہیں وفاقی وزیر داخلہ کی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو وفاقی کابینہ میں بڑی سطح پر رد وبدل کی گئی ہے، اور وفاقی وزیر شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا منصب لے کر وزیرداخلہ بنا دیا گیا ہے،ان کی جگہ وزارت ریلوے اعظم سواتی کو دے دی گئی ہے۔اعجاز شاہ سے وزیرداخلہ کا قلمدان لے کر انہیں وزیر انسداد منشیات کا منصب دیا گیا ہے، اس سے پہلے وزارت منشیات کا منصب اعظم سواتی کے پاس تھا۔اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔