اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار رانا محمد عظیم نے کہا ہے کہ مریم نواز کو ایک رپورٹ جاری ہوئی ، اس کے مطابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کی اکثریت ایسی ہے جو کسی صورت میں استعفے نہیں دینے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔اب ان کے ایک استاد نے کہا کہ آپ سب لوگوں کو کہیں کہ اپنے استعفے پارٹی کے پاس جمع
کرائیں، جب آگے دینے ہونگے تو حالات کے مطابق فیصلہ کرینگے ۔ اب پلاننگ یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے استعفے بھی اگر پارٹی کے پاس جمع ہوتے ہیں تو بتایا جائیگا کہ سب کے آگئے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ مصدقہ رپورٹ کے مطابق 80فیصد لوگ استعفے دینے کیلئے تیار نہیں ، ان میں شہباز شریف بھی شامل ہیں ۔