منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

یہ کام نہیں کر سکتے تو پھر تابعداری کو کوئی فائدہ نہیں ۔۔ ن لیگ کے حکومت پر تابڑ توڑ حملے ، حیران کن دعویٰ

datetime 7  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز عوام کو ہچکولے کھاتی حکومت کو آخری دھکا دینے کی دعوت دینے میدان میں نکل چکی ہیں،ہم پر جو بھی ایف آئی آر ہو گی ہم اس کی تصویر بنا کر رکھیں گے ، عمران خان کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانے کی بات سمجھ آ جانی چاہیے، آٹھ دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے

سربراہی اجلاس کے فیصلوں کا اعلان تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان پر ہوگا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صرف تابعداری کریں اور کام نہ کریں تو عوام کا کیا حال ہو گا ؟ لیکن اگرعوامی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا تو پھر تابعداری کا کیا فائدہ ؟ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا ،بجلی ، گیس ،چینی ، ادویات چوروں کے اربوں روپے کے ڈاکے کے خلاف اورجمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے عوام تیرہ دسمبر کو گھروں سے باہر نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم منہ پر ہاتھ رکھ کر دھمکی دیدے تو کیا رہ جاتا ہے ،ہم پر جو ایف آئی آر ہوگی ہم اس کی تصویر بنا کر رکھیں گے ،اس حکومت کوآٹا ، گھی، چینی اور روزگار کی کوئی فکر نہیں ہے، پی ڈی ایم سے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،آپ عوامی طاقت کو نہیں روک سکتے آپ کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانے کی بات سمجھ آجانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتظمین ہیں جلسے میں کرسیاں بھی لگائیں گے اور اسٹیج بھی لگائیں گے ،یہ وہ کارکن ہیںجنہوںنے آمرانہ سوچ کا ہمیشہ مقابلہ کیا ، اب آپ کے ڈرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے ،جو عوام کے ووٹوں سے آتا ہے وہ عوام کو ریلیف دیتا ہے ، وہ دن رات صبح شام عوام کا سوچتا ہے ،حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کی باتیں تو کی لیکن ایک نوکری نہیں دی بلکہ کروڑوں لوگوں کو بیر وزگار کر دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس کا نوٹس لیتے ہیں اس کا بیڑا غرق ہوجاتا ہے ،جس کے خلاف کاروائی کرتے ہیں وہ ہیرو بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو اورکرسیاں دینے والوں کو ڈرایا جارہا ہے لیکن نہ ٹرانسپورٹرز ڈریںگے نہ کرسیاں دینے والے ڈریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوںنے ذمہ داری سے اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا ،کل آکسیجن نہ ہونے کی

وجہ سے سات لوگ ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام سے اپیل ہے کہ تمام سیاسی ایونٹس میں ماسک پہن کر آئیں اور خیال رکھیں ،یہ ماسک کورونا سے بچائے گا لیکن کورونا اٹھارہ سے نجات کے لئے عوام جلسوں میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی میٹنگ میں جوفیصلے ہوئے تھے اس پر سب متفق ہیں،ہمارے کارکنان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے ،

آج اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے اس میں فیصلے ہوں گے اور اس کا اعلان تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان پر ہوگا،بہتر سالہ تاریخ سے جو وزیر اعظم تابعداری کرے لیکن کام کوئی نہ کرے ،سلیکٹڈ ہو ان کی تابعداری کرے وہ ٹھیک ہے لیکن جو آٹا پینتیس روپے میں دے عوام کو ریلیف دے لیکن تابعداری نہ کرے وہ گھر جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…