جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

توانائی کے شعبے میں غیر معمولی معاونت کے بعد چین نے پاکستان کا ایک اور بڑا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کرلیا، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) چین نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی غیر معمولی معاونت کے بعد انڈسٹری کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیشرفت شروع کر دی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں تیزی لائی جائے گی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دوست ملک

نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے تناظر میں پاکستان کی استعداد بڑھانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے اب انڈسٹری کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس کے لئے اپنے نجی شعبوں کو متحرک کیا جارہا ہے۔ منصوبہ بندی کے تحت چین کی انڈسٹری کاپاکستان منتقلی بھی شامل ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ٹیکنالوجی کا حصول بھی میسر آئے گا۔ ذرائع کے مطابق مختلف چینی کمپنیوں نے ہوم ورک کے بعدپاکستان میں کام بھی شروع کررکھا ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ دو روز قبل چین کی دو کمپنیوں نے پاکستان میں موبائل مینو فیکچرنگ کیلئے فیصل آبادمیں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…