کراچی(آن لائن)حکومت سندھ نے نیب حراست کے تحت جیل میں قید پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیرسید خورشید احمد شاہ کو 96 گھنٹوں کے لیے پیرول پررہاکرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق
سید خورشید احمد شاہ کو سات نومبر سے گیارہ نومبر تک پے رول پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے سید خورشید شاہ اپنے چھوٹے بھائی وحید شاہ کی بیٹی جن کا علالت کے باعث انتقال ہوا ہے ان کی نمازجنازہ اورسوئم میں شرکت کریں گے۔