اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

فوڈ پانڈا کی من مانیاں، ریسٹورنٹس مالکان کی جانب سے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری

datetime 17  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( اپرا) نے فوڈ ڈیلیوری کمپنی فوڈ پانڈا کی من مانیوں کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور تمام ریسٹورنٹس نے اپنی ایپ سے فوڈ پانڈا کو بلاک کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح طور پر کہا ہے کہ اگر من مانیوں، بلیک میلنگ کا سلسلہ ترک نہ کیا گیاتو کراچی کے بعد دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں فوڈ پانڈا کا بائیکاٹ کیا

جائے گا۔اپرا کے چیئرمین نعیم صدیقی نے فوڈ پانڈا کی اجارہ داری کے خاتمے کے لیے مسابقتی کمیشن آف پاکستان( سی سی پی)سے بھی رجوع کیا ہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ مسابقتی کمیشن اپرا کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے کسی ایک مخصوص کمپنی کی اجارہ داری کا خاتمہ یقینی بنائے اور آزادانہ کاروبار کرنے کے مساوی بنیادوں پر مواقع فراہم کرنے میںاپنا کردار ادا کرے۔ڈائریکٹر جنرل پالیسی سی سی پی کو ارسال کیے گئے خط میںنشاندہی کی کہ ممبران نے یہ شکایت کی ہے کہ فوڈ پانڈا ڈیلیوری معاہدہ کرتے وقت ریسٹورنٹس کو وینڈر ڈیلیوری سے منع کرتا ہے اور اجارہ داری قائم کرتے ہوئے مجبور کیا جاتا ہے کہ فوڈ پانڈا کی ڈیلیوری سروسز لینے والے ریسٹورنٹس کسی اور ڈیلیوری کمپنی کی خدمات حاصل نہ کریں جو کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔نسیم صدیقی نے خط میں مزید کہاکہ فوڈ پانڈا کی اجارہ داری کی وجہ سے نئی کمپنیوں کی بقا خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ فوڈ پانڈاایسے ریسٹورنٹس کو خدمات کی فراہمی بند کردیتا ہے جو کسی اور ڈیلیوری کمپنی کی خدمات حاصل کرتے ہیں لہٰذا ہماری درخواست ہے کہ فوڈ پانڈا کو اس قسم کے معاہدے کرنے کے لیے ریسٹورنٹس کو مجبور کرنے سے روکا جائے اور آزاد کاروباری مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ مسابقت کی فضا قائم ہو اور صارفین کو

اپنی پسند کی اور معیاری خدمات مسیر آسکیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…