لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) ملتان نے سابق وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں ۔بتایا گیا ہے کہ نیب ملتان نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے سمیع اللہ چوہدری اور ان کے اہل خانہ سمیت 20افراد کے اثاثہ جات کے حوالے سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ سمیع اللہ چوہدری نے آٹا بحران کے بعد وزیر خوراک کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔