کویت سے تین لاکھ 60 ہزار تارکِ وطن مزدوروںکو نکالنے کی تیاریاں

12  اگست‬‮  2020

کویت سٹی (این این آئی )کویت سے تین لاکھ 60 ہزار تارکِ وطن مزدوروں کو ان کے آبائی ممالک میں بھیجنے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں کویتی حکومت اور قومی اسمبلی دونوں متفقہ طور پرطویل المیعاد اور قلیل المیعاد اقدامات پر غور کررہے ہیں۔امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت ملک سے ایک لاکھ 20 ہزار غیر قانونی غیرملکی ورکروں اور 60 سال سے

زاید عمر کے تارکینِ وطن کو بے دخل کرنا چاہتی ہے۔ان میں ملازمین ،دوسروں کے زیرکفالت افراد اور دائمی امراض کا شکار مریض شامل ہیں۔اخبار نے قومی اسمبلی کی افرادی قوت وسائل کی ترقی کی کمیٹی کے رکن اسامہ الشاہین کے حوالے سے بتایا کہ حکومت 90 ہزار ناخواندہ مزدوروں کو بھی ملک سے بے دخل کرنا چاہتی ہے،اسمبلی کے ایک اور رکن خلیل الصالح کے مطابق سماجی بہبود کی وزیر مریم العقیل سے کہا گیا کہ وہ غیرملکی تارکِ وطن مزدوروں کو واپس بھیجنے کے بارے میں منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک نظام الاوقات پیش کریں۔اس میں یہ واضح کیا گیا ہوکہ ہر سال کتنے مزدوروں کو واپس بھیجا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اس منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق اسی ہفتے کے آخر میں اسمبلی میں ایک بل بھی پیش کرنا ہوگا۔ اس کے بعد کمیٹی آیندہ ہفتے تک اپنی ایک رپورٹ تیار کرے گی اور پھر اس کو رائے شماری کے لیے اسمبلی میں پیش کرے گی۔حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق کویت کی آبادی میں 2005 سے 2019 کے درمیان 55 فی صد اضافہ ہوا ہے اور یہ 13 لاکھ 30 ہزار نفوس بنتے ہیں۔اس عرصے کے دوران میں تارکین وطن کی آبادی میں 130 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد30 لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…