بدین (این این آئی) پسند کی شادی کے تین ماہ بعد ہی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ 18سالہ رابعہ ملاح نے خود کشی کر لی . بدین کے قصبہ نندو شہر کے محلہ آولیا کی رہائشی شادی شدہ آٹھارہ سالہ رابعہ نے گھلے میں پھندا ڈال کر اور کمرے کی چھت سے لٹک کر خود کشی کر لی. گوٹھ اللہ ڈنو درس کی رابعہ ملاح نے تین ماہ قبل ہی نندو کے نوجوان غلام مصطفی ملاح سے پسند کی شادی کی تھی. زرائع کہ مطابق پسند کی شادی کرنے والی
جوڑی میں معمولی معمولی باتوں پر ہونے والے اختلافات نے شدت اختیار کر لی تھی اور رابعہ ملاح کے والدین بھی ناراض تھے جس کہ باعث حالات سے مایوس ہو کر رابعہ نے خود کشی کر لی.نندو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مقامی سرکاری ہسپتال منتقل کیا پولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے رابعہ کے شوہر اور رشتیداروں کی تحریری درخواست پر رابعہ کا پوسٹ مارٹم کئے بغیر ہی میت رابعہ کے شوہر کہ حوالے کر دی۔