پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ،پہلے 3بڑے متاثرہ ممالک میں کون کون شامل ہے؟ ڈبلیو ایچ اونےتشویشناک صورتحال سے آگاہ کردیا

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 12 ہزار 326 کیسز سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ کے مطابق روزانہ کے کیسز کے حساب سے سب سے زیادہ اضافہ امریکا، برازیل اور بھارت سے سامنے آیا۔

اس سے قبل ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز آنے کا ریکارڈ 28 جون کو سامنے آیا تھا جس میں ایک روز میں ایک لاکھ 89 ہزار 77 کیسز ریکارڈ یے گئے تھے جبکہ اموات ایک دن میں 5 ہزار تک مستحکم رہی۔اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ سات ماہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بھارت میں ایک روز میں وائرس کے سب سے زیادہ 22 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 442 اموات ہوئیں جس کی وجہ ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں میں موسلادھار بارشوں کے دوران انفیکشن کے پھیلا میں اضافہ بتایا گیا۔مغربی ریاست مہاراشٹرا جہاں بھارت کا گنجان آباد مالیاتی دارالحکومت ممبئی شہر بھی ہے، میں سے زیادہ کیسز سامنے آئے اور یہاں گزشتہ روز وائرس کے 6 ہزار 364 تازہ ترین کیسز 198 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز بھارت تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جو گزشتہ روز کے کیسز کے بعد یہاں تعداد 6 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ کیسز امریکا میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل اور تیسرے پر روس ہے۔ممبئی میں حکام نے مقامی افراد کو ساحل سے دور رہنے کی تلقین کی کیونکہ اگلے 48 گھنٹوں تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…