پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کرونا کی وبا کب جان چھوڑے گی؟ امریکی ماہرین نے حقیقت بیان کردی

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی ) واشنگٹن ڈی سی سے متصل انتہائی نگہداشت کے ایک یونٹ سے منسلک اگلے محاذ پر کام کرنے والے طبی عملے نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی وبا کا اختتام ابھی دور کی بات ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ کے اسپتال فورٹ واشنگٹن میڈیکل سنٹر کے حکام نے بتایاکہ جو وائرس کے حملے کے ابتدائی دنوں سے ہی ایک مرکز کی شکل اختیار کرگیا تھا۔

فورٹ واشنگٹن اسپتال میں کیون کول سانس کے مرض کے تھراپیسٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کو جب سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے تو انھیں کس اذیت سے گزرنا ہوتا ہے، اس کا انھیں بخوبی علم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ سمجھنا نہایت دشوار ہے کہ ایسے میں جب سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے، اچانک بھیڑ بھاڑ کی کیفیت سے آخر کس طرح بچا جاسکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق، تیس سے زیادہ ایسی ریاستوں میں جہاں عوامی مقامات کو دوبارہ کھولنے کے لئے اقدامات کئے گئے، وہاں مریضوں کی تعداد میں اضافہ شروع ہوگیا۔ ان ریاستوں میں ایریزونا، ٹیکساس اور فلوریڈا شامل ہیں۔طبی عملے کے ارکان انتباہ کرتے ہیں کہ اسپتالوں کے مناظر اور مریضوں کی حالت کو دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ کرونا کتنا ہولناک اور تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے اور اسے مذاق نہیں سمجھنا چاہئے۔طبی ماہرین اندیشہ ظاہر کرتے ہیں کہ فی الوقت تو ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس سے چھٹکارہ دور کی بات ہے اور اس سلسلے میں وقت کا تعین ابھی بہت مشکل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…