جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

زری پالیسی بیان کا اعلان15 مئی کو ہوگا

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اپنے باقاعدہ نظام الاوقات کے مطابق جمعہ 15 مئی 2020 کو اسٹیٹ بینک کراچی میں ہوگا۔دوسری جانبمالی سال 2020 میں جولائی تا اپریل کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی جانب سے 18,781.6ملین ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں جوکہ جولائی تا اپریل مالی سال 19 میں

موصول ہونے والے 17,801.0  ملین ڈالر کے مقابلے میں 980.6 ملین ڈالر یا 5.5 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مالیت 1,790.0 ملین ڈالررہی جس سے گذشتہ ماہ یعنی مارچ2020 کے موصولہ 1,894.4  ملین ڈالر کے مقابلے میں104.4 ملین ڈالر یا5.5 فیصد کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔ اپریل2020 کے دوران ترسیلاتِ زر کے موصولہ 1,790.0 ملین ڈالر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپریل2019 کے 1,770.2  ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.8  ملین ڈالر یا 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اپریل 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات میں بڑی رقوم سعودی عرب(451.4  ملین ڈالر)، امریکہ(401.9   ملین ڈالر) متحدہ عرب امارات(353.8  ملین ڈالر)اور برطانیہ سے (226.6  ملین ڈالر)موصول ہوئیں،جس سے مارچ 2020 کے مقابلے میں امریکہ سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر میں 14.0  فیصد کا اضافہ جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے ترسیلات میں بالترتیب 0.2  فیصد، 15.8  فیصد اور 8.8 فیصد کمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…