بیجنگ (این این آئی)چین نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کا ملک میں مقامی سطح پر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم بیرون ملک سے آنے والے 39 افراد میں کرونا کے مریض پائے گئے۔ ان میں سے 10 شنگھائی اور 10 بیجنگ میں سامنے آئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری اعداد و شمارمیںبتایاگیاکہ کرونا وائرس سے
9 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں یہ تمام کرونا کے مرکز ووہان میں ہی ہوئی ہیں۔ چین کے کرونا سے متاثرہ صوبہ ہوبی میں زندگی آہستہ آہستہ معمول کی طرف آنے لگی ۔چین نے کرونا وائرس کی ویکسین پر کلینیکل ٹرائلز کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا جبکہ دنیا بھر کے سائنس دان مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے کوئی راہ تلاش کرنے کی دوڑ میں ہیں۔