جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ، شائقین کیلئے پارکنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے شائقین کیلئے پارکنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،پارکنگ برائے ریڈا سٹیکر وہیکلز والوں کوہدایت جاری کی گئی کہ راولپنڈی براستہ مری روڈچاندنی چوک سے آنے والی ریڈ اسٹیکرز گاڑیاں مری روڈسے ڈبل روڈ ٹرن سے سپورٹس کمپلیکس اور آرٹس کونسل میں پارک ہوں گی۔

اسلام آباد سے آنے والی ریڈ اسٹیکرز گاڑیاں آئی ایٹ فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ سے ہوتے ہوئے مری روڈ /فیض آبادسے ون وے روڈاستعمال کرتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن سے سپورٹس کمپلیکس اور آرٹس کونسل میں پارک ہوں گی،پارکنگ برائے گرین اسٹیکر وہیکلز والوں کو ہدایت کی گئی کہ راولپنڈی براستہ مری روڈ،چاندنی چوک سے آنے والی گرین اسٹیکرز والی گاڑیاں مری روڈاستعمال کرتے ہوئے کڈنی سنٹرنزد6thروڈ میں پارک ہوں گی۔ اسلام آباد سے آنے والی گرین اسٹیکرز کی گاڑیاں آئی ایٹ فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ سے ہوتے ہوئے مری روڈ/فیض آبادسے ون وے روڈاستعمال کرتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن سے پولٹری انسٹی ٹیوٹ اوردفترڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز،راولپنڈی میں پارک ہوں گی،بلیو اسٹیکرز (میڈیا) کی گاڑیاں ا?ئی ایٹ فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ سے ہوتے ہوئے مری روڈ/فیض آبادسے ون وے روڈاستعمال کرتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن سے پولٹری انسٹی ٹیوٹ میں پارک ہوں گی، اسلام آباد سے آنے والے شائقین کیلئے جنرل کارپارکنگ پریڈگراؤنڈ میں رکھی گئی ہے جہاں سے بذریعہ شٹل سروس ڈبل روڈکرکٹ سٹیڈیم پہنچایا جائیگا،راولپنڈی سے آنے والے شائقین کیلئے جنرل کار پارکنگ کڈنی سینٹرنزد 6th روڈ میں رکھی گئی ہے،راولپنڈی سے آنے والے تمام موٹر سائیکل کڈنی سینٹر نزد 6th روڈ میں پارک ہوں گے،اسلام آباد سے آنے والے شائقین اپنے موٹر سائیکل پریڈگراؤند میں پارک کریں گے جہاں سے بذریعہ شٹل سروس کرکٹ سٹیڈیم تک پہنچایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…