ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افسران کی تنخواہوں اور مراعات کو کمیٹی کے سامنے براہ راست فراہم کرنے انکار کردیا،یہ صرف اسی صورت ہو سکتاہے؟

datetime 3  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے افسران کی تنخواہوں اور مراعات کی کمیٹی کو براہ راست کی فراہمی سے معذرت کر لی۔ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط، استحقاق کی طلبی پر پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کمیٹی کے سامنے پیش  ہوئے،احسان مانی کے ہمراہ وسیم خان اور نئے چیف آپریٹنگ افیسر نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افسران کی تنخواہوں اور مراعات کی کمیٹی کو براہ راست کی فراہمی سے معذرت کر لی۔ حکام پی سی بی نے کہاکہ جو تفصیلات مانگی انہیں پبلک کرنے سے متعلقہ افسران کی جگ ہنسائی ہو سکتی ہے، ہم تنخواہوں اور مراعات کی تمام تفصیلات ان کیمرا دکھانے کو تیار ہیں۔ چیئر مین پی سی بی نے کہاکہ جب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنا  مکمل شفافیت لیکر آیا، ہمارے تمام اخراجات پی سی بی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ پی سی بی نے قائمہ کمیٹی میں تحریری جواب میں کہاکہ حکومت پی سی بی کے معاملات میں براہ رات مداخلت  نہیں کر سکتی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ پارلیمنٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت تمام ادارے جوابدہ ہیں، پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں پبلک ہو سکتی ہیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کیوں نہیں؟۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کا پاکستان کرکٹ بورڈ پر کیا کنٹرول ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کہاکہ ہم کوآرڈنیٹنگ ادارہ ہے۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر یہ تفصیلات عام کر دی جائے تو انٹرنیشنل سطح پر انہیں شرمندگی ہو گی۔ رانا قاسم نون نے کہاکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ تسلیم کرئے کہ انکا پاکستان کرکٹ بورڈ پر کوئی کنٹرول نہیں۔قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط  نے کہاکہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کو جواب دہ نہیں۔ احسان مانی نے کہاکہ پی سی بی کوئی چیز پوشیدہ رکھنا نہیں چاہتا۔قائمہ کمیٹی نے گزشتہ سات سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہونیوالی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ تعینات ہونیوالی شخصیات کو دی جانیوالی تنخوائیں اور تمام مراعات سے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…