لاہور(این این آئی)پنجاب بھر کے مختلف کیمپوں میں موجود 1076چینی افراد کی سکریننگ مکمل کر لی گئی،کل 150چینی اہلکار گزشتہ15دنوں میں چین سے واپس آئے ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق اب تک سکرین کیے گئے 1076اہلکاروں میں سے کوئی مشتبہ کیس سامنے نہیں آیا۔محکمہ داخلے پنجاب کی طرف سے اب تک 50کیمپوں میں 2795چینی افراد کی موجودگی کی فہرست دی گئی ہے۔دیگر افراد کی سکریننگ جاری ہے اور جلد از جلد مکمل کرنے
کی ہدایات دی ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اس وقت پنجاب میں کل 7مشتبہ مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کرونا وائرس کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔کوشش ہے کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال پیدا نہ ہونے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرصورت حال پر مکمل تیار رہنے کے لیے تمام صوبائی اوروفاقی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔