ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

اچھی پرفارمنس کیلئے کس معروف بھارتی بلے کی ویڈیوز دیکھتا ہوں کرکٹر عابد علی کے انکشاف نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستانی کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ پرفارمنس کیلئے بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ویڈیوز دیکھتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ ان دنوں بہت اچھی چل رہی ہے پہلے انفرادی طور پر تیاریاں ہو رہی تھیں، اب تین روزہ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔ تمام کھلاڑی مثبت انداز میں ٹریننگ کر رہے ہیں اور سب کا فوکس آئندہ سیریز پر ہے۔ عابد علی نے کہا کہ

میرا فوکس اس وقت بنگلہدیش کے خلاف سیریز پر ہے،میری کوشش ہے کہ میں اس سیریز میں بھی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں جس کے لیے میں بہت فوکس ہوں اور پازیٹو اپروچ کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں پرفار منس اچھی رہی، اب بھی کوشش ہو گی اسی طرح پرفارم کروں۔عابد علی نے کہا کہ مجھے موقع نہیں مل رہا تھا، لیکن میں کبھی مایوس نہیں ہوا تھا، میرے زہن میں تھا کہ جب لکھا ہوا تو اس وقت مجھے موقع مل جائے گا اور جب موقع ملے تو اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔عابد علی کا کہنا تھا کہ میں سب فارمیٹ کے لیے کھیلنے کی تیاری کرتا رہتا ہوں، اگر مجھے ٹی ٹونٹی میں بھی موقع ملتا ہے تو اس کیلئے بھی تیار ہوں۔اپنی شاندار کارکردگی دکھانے پر عابد علی نے بتایا کہ میں نے بیٹنگ کے لیے سچن ٹنڈولکر کی بہت ویڈیوز دیکھی ہیں، میرا قد کیونکہ سچن ٹنڈولکر سے ملتا جلتا ہے اس لیئے ان کی ٹیکنیکس سے بہت سیکھا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں پاکستان میں سچن ٹٹندولکر کہلوانا چاہوں گا۔عابد علی نے کہا کہ ان کے علاوہ بھی جتنے گریٹس ہیں ان کی ویڈیوز دیکھتا رہا ہوں ان سے سیکھتا بھی رہا ہوں جن میں یونس خان رکی پونٹنگ اور مارک واہ بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…