بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

یوم جمہوریہ مناتا ہوا بھارت ایک ساتھ 4 دھماکوں سے لرز اُٹھا

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہاٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے یوم جمہوریہ پر ریاست آسام یکے بعد دیگر ہونے والے چار زوردار دھماکوں سے گونج اْٹھا۔ریاست آسام کے ضلع دیبر گڑھ میں 3 اور ضلع چاریڈیو میں ایک زور دار دھماکا ہوا۔یہ دھماکے گْورودارہ اور ایک بازار سمیت عوامی مقامات پر ہوئے تاہم دھماکوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

گوردوارہ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور عام تعطیل ہونے کی وجہ سے بازار بھی خالی تھا۔ادھرپولیس نے گرنیڈ دھماکوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکری تنظیم الفا پر ڈالتے ہوئے کہاہے کہ اس تنظیم نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، دھماکے اسی تناظر میں کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریبات جاری تھیں، اس اہم قومی دن کے موقع پر ریاست آسام کے ضلع دیبر گڑھ میں 3 اور ضلع چاریڈیو میں ایک زور دار دھماکا ہوا۔یہ دھماکے گْورودارہ اور ایک بازار سمیت عوامی مقامات پر ہوئے تاہم دھماکوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ گوردوارہ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور عام تعطیل ہونے کی وجہ سے بازار بھی خالی تھا۔ادھرپولیس نے گرنیڈ دھماکوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکری تنظیم الفا پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، دھماکے اسی تناظر میں کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جائے۔واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے منفی پالیسیوں کے باعث پیدا ہونے والی محرومیوں نے کئی علیحدگی پسند جماعتوں کو جنم دیا ہے جن میں سے ایک یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام بھی ہے جس کی جڑیں پڑوسی ملک میانمار میں بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…